بالی ووڈ اداکار پرکاش راج پھر مودی حکومت پر برس پڑے

بالی ووڈ اداکار پرکاش راج پھر مودی حکومت پر برس پڑے

بالی ووڈ کے معروف اداکار پرکاش راج نے بھارت میں نوجوانوں کی احتجاجی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت پر طنزیہ انداز میں تنقید کی ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ایک مقامی کاروباری انیکیت پاٹل، جو نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو چائے فراہم کر رہے تھے، ان کے گھر اور گودام پر دہلی پولیس نے جا کر پوچھ گچھ کی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی گانے بھارتی شو میں،سوشل میڈیا پر کاپی رائٹ کی بحث چھڑ گئی

اس پوسسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پرکاش راج نے طنزیہ انداز میں لکھا، ’’شاید وہ کسی مشہور چائے کمپنی کے لیے خطرہ بن گیا ہے، اسی لیے اس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ابھیجیت، اپنی جدوجہد جاری رکھو، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں :لندن میں وائرل ویڈیو پر بلال سعید کا دو ٹوک ردعمل، ناقدین کو کرارا جواب

واضح رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی بھارت میں امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے اور تعلیمی نظام میں بے ضابطگیوں کے خلاف نوجوانوں کی ایک ابھرتی ہوئی تحریک ہے، جس نے ابتدا سوشل میڈیا مہم سے کی اور بعد ازاں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔

اس تحریک کے شرکا بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ یہ معاملہ بھارتی سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

editor

Related Articles