صوبائی حکومت نےاساتذہ پر بڑی پابندی عائد کردی

صوبائی حکومت نےاساتذہ پر بڑی پابندی عائد کردی

سید ذیشان کاکاخیل ۔۔خیبرپختونخوا میں تعلیم پر ایک اور تجربہ، اساتذہ بغیر لائسنس کے اب نہیں پڑھا سکیں گے خیبرپختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے ایک اور تجر بہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبے میں ٹیچنگ کے لیے اب لائسنس رکھنا لازمی ہوگا، بغیر لائسنس کے خیبرپختونخوا میں اب کوئی بھی ٹیچنگ نہیں کرسکے گا۔

آزاد ڈیجیٹل کے پاس موجود دستاویز کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اساتذہ کے لیے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جس کے تحت صوبے میں اب صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ اساتذہ کو پڑھانے کا اختیار حاصل ہوگا،اساتذہ کی رجسٹریشن کے لیے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم باقاعدہ ریگولیٹری باڈی قائم کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب : سرکاری اساتذہ پر نجی سکول اور اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد

ریگولیٹری باڈی اساتذہ کے لائسنس کے لیے ٹی او آرز بنائے گا کہ کس طریقے کے تحت اساتذہ کے لیے لائسنس جاری کیا جائے

باڈی کے پاس اختیار ہوگا کہ معیار پر پورا اترنے والے اساتذہ کو لائسنس کریں جبکہ بغیر لائسنس کے کسی کو بھی پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اساتذہ کی کارکردگی اور بہترین کام کرنے کی صورت میں لائسنس کی رینیول ہوسکے گی،ریگولیٹری باڈی کے قائم پر محکمہ تعلیم 200 ملین روپے خرچ کر ےگا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ معیاری تعلیم کو فروغ دیا جاسکے، ذرائع کے مطابق اساتذہ کا لائسنس کسی بھی وقت معطل یا منسوخ کیا جاسکتا ہے،جس کی وجہ سے اب اساتذہ معیاری تعلیم کے فروغ پر توجہ دینگے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *