محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری اساتذہ پر پرنجی سکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا، سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی مکمل توجہ یقینی بنانا اور تعلیمی نظام میں بہتری لانا بتایا گیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکول کے اوقات کار کے دوران اساتذہ نجی سکول یا اکیڈمی میں پڑھاتے ہوئے پکڑے گئے توان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ہزاروں اساتذہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ پر پابندی پبلک سکولوں میں پڑھنے والے بچوں پر عدم توجہ کی وجہ سے لگائی،اب اساتذہ کی سرگرمیوں پر سختی سے نظر رکھی جائے گی۔
یہ پابندی بظاہر تعلیمی نظام میں بہتری اور سرکاری اسکولوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے، تاہم اس فیصلے کے اثرات اساتذہ، طلبہ اور نجی تعلیمی شعبے پر کس حد تک پڑیں گے، یہ وقت ہی بتائے گا۔ ضروری ہے کہ حکومت اس پالیسی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے مسائل کا بھی ادراک کرے اور انہیں بہتر سہولیات و مراعات فراہم کرے تاکہ وہ پوری یکسوئی کے ساتھ اپنے سرکاری فرائض انجام دے سکیں۔