نریندر مودی کے خلاف بھی عوام سڑکوں پر آ سکتے ہیں، بھارت کی عام آدمی پارٹی کا بڑا بیان

نریندر مودی کے خلاف بھی عوام سڑکوں پر آ سکتے ہیں، بھارت کی عام آدمی پارٹی کا بڑا بیان

بھارتی عام آدمی پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ “جس طرح نیپال میں عوام نے سو شل میڈیا پر پابندی اور کرپشن کے خلاف کھڑے ہو کر تاریخ رقم کی، بھارت میں بھی 75 سالہ ڈکٹیٹر نریندر مودی کے خلاف ایسی ہی تحریک اٹھ سکتی ہے۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے اور مودی سرکار کے دن گنے جا چکے ہیں۔”

رہنما نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے مخالف آوازوں کو دبایا جا رہا ہے۔

انہون نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے عوام بھی یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ وہ سڑکوں پر آ کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں اور مودی سرکار کو جوابدہ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف

نیپال میں حالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے جن میں نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی اور بدعنوانی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ ان مظاہروں میں کم از کم 19 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سینکڑوں زخمی بھی ہوئے۔ احتجاج اس قدر شدید ہوا کہ کٹھمنڈو سمیت کئی شہروں میں کرفیو نافذ کرنا پڑا اور آخر کار نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کو استعفیٰ دینا پڑا۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما کے اس بیان نے بھارتی سیاست میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عوامی غصہ سڑکوں پر آیا تو بھارت میں بھی حالات بدل سکتے ہیں، اور نریندر مودی کو نیپالی وزیراعظم کی طرح سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *