ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ، کشمیری طلبا و اساتذہ کا پاک فوج سے والہانہ اظہار یکجہتی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ، کشمیری طلبا و اساتذہ کا پاک فوج سے والہانہ اظہار یکجہتی

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کیڈٹ کالج پلندری کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا و اساتذہ سے خطاب کیا اور ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی افغان باشندوں کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے مستند شواہد موجودہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، کالج کے طلبا و اساتذہ نے پاکستان کی مسلح افواج کو مارکۂ حق میں بھارت پر تاریخی فتح پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے پر فوج کی جرات کو سراہا۔

شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے خطاب کو ’حوصلہ افزا اور نظریاتی وضاحت فراہم کرنے والا ‘ قرار دیا اور کہا کہ اس سے انہیں پاکستان آرمی کے کردار اور قربانیوں کو سمجھنے کا نیا زاویہ ملا ہے۔

ڈیجیٹل دور میں ذمہ دارانہ طرز عمل پر زور

خطاب کے دوران کالج کے پرنسپل نے کہا کہ جنرل احمد شریف کے الفاظ نے طلبا و اساتذہ کے حوصلے مزید بلند کیے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں کے تناظر میں کہا کہ ’ہمیں بطور ذمہ دار شہری، ہر خبر کی تصدیق ضروری ہے‘۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، طلبا کا مؤقف

طلبا و طالبات نے واضح انداز میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کر سکتی۔ ’ قائداعظم کے وژن کے مطابق، کشمیر تھا، ہے اور ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا‘۔

مزید پڑھیں:کرتارپور میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

شرکا نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے پہلے سے بھی زیادہ ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شہداء کو خراج عقیدت، قربانیوں پر فخر

طلبا نے کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ ان کی قربانی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔’ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے‘۔

دیگر اداروں کے طلبا و اساتذہ کی بھی شرکت

قبل ازیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و اساتذہ سے بھی ملاقات کی۔ شرکا میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج شامل تھے۔

ان اداروں کے طلبا نے بھی آپریشن بنیامُ مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد دی اور کہا کہ ’ہم پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں اور جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے‘۔ اساتذہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی حکمت عملی نے خطے میں ملک کو ’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘ کے طور پر سامنے لایا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *