پنجاب کے شہر ڈسکہ میں انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار نامعلوم کار نے موٹر سائیکل پر سوار شہری کو اس کے 2 بیٹوں سمیت کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ تھانہ موترہ کے علاقہ فضل آباد کے قریب آصف نامی شہری اپنے 2 بیٹوں آیان اور رافع کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا۔
حادثے کے نتیجے میں آصف اور اس کا بیٹا رافع زخمی ہوگئے جبکہ ایک آیان موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ، جاں بحق نوجوان کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے۔
زخمی موٹرسائیکل سوار آصف اور رافع کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ کار سوار ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔