لڑائی بہت ہوچکی، یوکرینی صدرکی روسی ہم منصب پیوٹن کو دوطرفہ ملاقات کی پیشکش

لڑائی بہت ہوچکی، یوکرینی صدرکی روسی ہم منصب پیوٹن کو دوطرفہ ملاقات کی پیشکش

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دوطرفہ ملاقات کی پیشکش بھی کردی ۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی صدر پیوٹن کے نام خط شائع کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر زیلنسکی نے روسی صدر کو خط میں لکھا کہ لڑائی بہت ہوچکی، اب پیوٹن کو فیصلہ کرنا ہے، یوکرین مذاکرات کے دوران جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر روس جنگ بندی کیلئے تیار نہیں ہوگا تو یوکرین لڑنے کیلئے تیار ہے ، اگر جنگ ختم نہیں کرتے تو آپ کو اپنی ذاتی بقا کیلئے لڑنا پڑے گا، روسی فوج اس سال ڈونیٹسک کے علاقے پر قبضہ نہیں کر سکے گی ۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی سیاست میں سرپرائز، امریکا نے پیوٹن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی

ترجمان کریملن کے مطابق زیلنسکی کا خط ابھی صدرپیوٹن کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، زیلنسکی جب چاہیں ماسکو آکر صدرپیوٹن سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے حال ہی میں یوکرین کا 2440 مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضے میں لیا، جبکہ روسی فوج یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔

قبل ازیں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ملاقات کریں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔

یہ بھی پڑھین:روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جنگ ختم ہونے کا عندیہ دیدیا

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے مصالحت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل روسی صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ ہم یوکرین کے ساتھ پرامن طریقے سے ڈیل کرنے کیلئے تیار ہیں، الاسکا میں صدر ٹرمپ نے سمجھوتوں کا کہا تھا تو روس اس کیلئے تیار ہے، یوکرین کو بھی سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے، یوکرین کی فوج کا سب سے بڑا مسئلہ عملے کی شدید کمی ہے، یوکرین اپنے علاقے کھو رہا ہے۔

editor

Related Articles