مومنہ اقبال کی سگریٹ پیتے تصویر وائرل

مومنہ اقبال کی سگریٹ پیتے تصویر وائرل

معروف اداکارہ مومنہ اقبال اورحمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں مومنہ اقبال کی برائیڈل میک اوور کی ایک ویڈیو زیرِ بحث آ گئی، جس میں سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان نے نوٹس بھیجا، جواب میں پروڈیوسر نے کیا کر ڈالا؟

کئی صارفین نے اس معاملے کو ذاتی انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی کسی شخص کے کردار کا معیار نہیں ہو سکتی۔ ایک صارف نے لکھا،’’سگریٹ نوشی عورت کو بے کردار نہیں بناتی، اس کا اثر صرف صحت پر پڑتا ہے۔” جبکہ دوسرے نے کہا، “مرد بھی سگریٹ نوشی کرتے ہیں، یہ ان کی اپنی پسند ہے۔‘‘

دوسری جانب کچھ صارفین نے عوامی شخصیات کے طرزِ عمل پر سوالات بھی اٹھائے، تاہم مجموعی طور پر سوشل میڈیا پر اس موضوع پر مختلف آراء اور بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

 

editor

Related Articles