پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستانی کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقا کے قائد ایڈن مارکرم نے پریس کانفرنسز میں سیریز سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
20 وکٹیں لے کر ہی میچ جیت سکتے ہیں
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ جنوبی افریقا جیسی مضبوط اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک سنہری موقع ہے، جس سے ٹیم کا اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں تو ہوم سیریز میں فارم برقراررکھنا انتہائی اہم ہے۔ کوشش کریں گے کہ اس سیریز میں بہتر آغاز ہو‘۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان ، حکومت کا سیکیورٹی سے متعلق بڑا اعلان
شان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں طویل وقفے کارکردگی پر اثر ڈالتے ہیں، لیکن اس بار پی سی بی نے شیڈولنگ میں بہتری لا کر یہ مسئلہ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم چیلنج ہوگا
شان مسعود کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ابھی تک ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا اور یہ ٹیم کے لیے ایک نیا چیلنج ہوگا ’اگر فلیٹ وکٹ پر دونوں ٹیمیں 600 رنز کر جائیں تو وہ ہمارے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا، ہمیں ایسی وکٹ کی ضرورت ہے جہاں 20 وکٹیں لی جا سکیں‘۔
Trophy reveal at National Cricket Academy, Lahore 🏆✨
The captains stand in readiness for the VGOTEL Mobile Presents @BankAlfalahPAK Pakistan vs South Africa Test Series 2025 🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/25HhFDsfml
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2025

