رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ‘فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ’ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، ٹاپ سیڈ آریانا سبالینکا بھی ویمنز سنگلز سے آؤٹ ہوگئیں۔
ویمن سنگلز کے کوارٹر فائنل میں سبالینکا کو ڈیانا شنائیڈر نے شکست دے دی۔ ٹاپ سیڈ بیلاروس کی پلیئر کو عالمی نمبر 23 روسی کھلاڑی نے ناک آؤٹ کیا۔
ڈیانا شنائیڈر کی کوارٹر فائنل میں جیت کا اسکور 3-6، 7-5 اور 0-6 رہا۔
یہ بھی پڑھیں:فرنچ اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ، ورلڈ نمبرون جینیک سنر ایونٹ سے باہرہوگئے
خیال رہے کہ یہ ایونٹ میں اب تک تیسرا بڑا اپ سیٹ ہے، اس سے قبل ورلڈ نمبرون ٹاپ سیڈ جینک سینر کو دوسرے راؤنڈ میں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

