سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے،فی تولہ بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے،فی تولہ بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمتی دھات نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں فی تولہ اور دس گرام سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 305 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کا نرخ بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے تک پہنچ گیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 468 ڈالر تک پہنچ گئی جس کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے گیس کی قیمت کم کرنے کی خوشخبری سنا دی

عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی مالیاتی پالیسیوں سے متعلق خدشات بھی سونے کی طلب میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار اور خریدار مارکیٹ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر عالمی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔

editor

Related Articles