اسلام آباد ہائیکورٹ میں نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان اور روٹی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نان بائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کر کے معاملہ حل کریں۔

بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر سجاد عباسی کی جانب سے دائر درخواست پر کی۔ ایسوسی ایشن کی نمائندگی معروف وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

سماعت کے دوران جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا کہ کیا آج نانبائیوں کی ہڑتال ہے؟ جس پر بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہڑتال نہیں ہو رہی، البتہ پنجاب میں نان بائیوں نے احتجاجاً ہڑتال کی ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں نانبائی ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جس کے ردعمل میں ہڑتال کی کال دی گئی۔ اسلام آباد میں بھی نانبائیوں کی انتظامیہ سے ملاقات ہوئی، مگر جب ہم نے اپنے مطالبات رکھے تو متعلقہ حکام بات سنے بغیر اٹھ کر چلے گئے۔

مزید پڑھیں:نان اور روٹی کی قیمت میں بڑی کمی ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت دی کہ نانبائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کر کے مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے نانبائی ایسوسی ایشن کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں بھی ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں:روٹی اور نان کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن سے متعلق درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یہ کیس اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے، سرکاری نرخنامے اور نانبائیوں کے تحفظات سے متعلق دائر کیا گیا ہے، جس پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ گندم اور آٹے کے قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *