انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیک اسمتھ انتقال کر گئے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیک اسمتھ انتقال کر گئے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیک اسمتھ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے مطابق سابق کپتان مائیک اسمتھ، جو اپنے ابتدائی نام ’ایم جے کے ‘ سے بھی جانے جاتے تھے، پیر کے روز وفات پا گئے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز مائیک اسمتھ نے 1958 میں انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں مجموعی طور پر 50 ٹیسٹ میچ کھیلے، جن میں سے 25 میچز میں انگلینڈ ٹیم کی قیادت بھی کی۔

واروکشائر کلب کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ واروکشائر بیئرز کے لیجنڈ ایم جے کے اسمتھ کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ ہوا ہے۔

مائیک اسمتھ کا فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر بھی شاندار رہا۔ انہوں نے 637 فرسٹ کلاس میچوں میں 39 ہزار 832 رنز بنائے، جو کرکٹ تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں اب تک 18ویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کو بڑا جھٹکا، پاکستان کرکٹ ٹیم کی رینکنگ بھی گرگئی اور جرمانہ بھی عائد

مائیک اسمتھ صرف کرکٹ تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے 1964 میں انگلینڈ کی رگبی یونین ٹیم کی نمائندگی بھی کی۔ بعد ازاں وہ 1991 سے 1996 تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، آئی سی سی، کے میچ ریفری بھی رہے۔

Related Articles