افغانستان سے ہونے والے حملوں کا جواب دینا ہمارا حق ، جن ٹھکانوں سے حملے ہوں گے وہاں کارروائی کر ینگے،خواجہ آصف

افغانستان سے ہونے والے حملوں کا جواب دینا ہمارا حق ، جن ٹھکانوں سے حملے ہوں گے وہاں کارروائی کر ینگے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دینا پاکستان کا مکمل اور جائز حق ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن مقامات یا ٹھکانوں سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی، وہاں ضروری اور مؤثر کارروائی کی جائے گی تاکہ ملکی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے افغانستان کی موجودہ قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارت کے اثر و رسوخ میں آ کر فیصلے کر رہے ہیں اور بعض معاملات میں دہلی کے اشاروں پر عمل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث، افغانستان ذریعہ بنا ہوا ہے ، خواجہ آصف

بھارت کی مرضی کے بغیر افغان طالبان کسی بھی اہم فیصلے میں رضامندی ظاہر نہیں کرتے، جو خطے کے امن کے لیے خطرناک صورتحال پیدا کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی واضح اور تحریری یقین دہانی فراہم نہیں کی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں استحکام چاہتا ہے، لیکن اپنی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے،دہشت گردی یا حملوں کی صورت میں خاموشی اختیار کرنا ممکن نہیں۔

editor

Related Articles