شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران بعض مقامی افراد کی جانب سے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش بھی سامنے آئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

اس ویڈیو کے ذریعے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بعض عناصر دہشتگردوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے ان کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو سکیورٹی کارروائیوں میں مشکلات کا باعث بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :باجوڑ میں مینا اور عنایت کلے میں خوارج کے ناکام حملے میں 9 خوارج جہنم واصل

حکام کے مطابق دہشتگرد عام طور پر مقامی آبادی کے درمیان چھپ کر اور بعض اوقات سہولت کاروں کی مدد سے اپنی نقل و حرکت جاری رکھتے ہیں، جس سے سکیورٹی اداروں کے لیے کارروائیوں میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگرد اور ان کے سہولت کار نہ صرف علاقے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ پورے ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے جو امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

editor

Related Articles