محکمہ موسمیات کی جانب سے سال 2026 کے لیے چاند کی رویت کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پورے سال کے اسلامی مہینوں کی پیش گوئی شامل ہے۔ کیلنڈر میں چاند کی پیدائش، غروبِ آفتاب اور رویت کے اوقات کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان کا چاند 21 جنوری، رمضان کا چاند 18 فروری، شوال کا چاند 19 مارچ، جبکہ ذی القعد کا چاند 18 اپریل 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اسی طرح ذی الحجہ کا چاند 17 مئی اور محرم کا چاند 15 جون کو متوقع ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ صفر کا چاند 15 جولائی، ربیع الاول کا چاند 13 اگست، ربیع الثانی کا چاند 12 ستمبر، جمادی الاول کا چاند 12 اکتوبر، جمادی الثانی کا چاند 10 نومبر، اور رجب کا چاند 10 دسمبر 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔
یہ کیلنڈر محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
