’ایف آر سی‘ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اور بھی آسان ، نادرا کیجانب سے صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف

’ایف آر سی‘ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اور بھی آسان ، نادرا کیجانب سے صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف

نادرا نے شہریوں کے لیے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) کے حصول کو مزید آسان بناتے ہوئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن سروس متعارف کرا دی ہے۔

اب صارفین گھر بیٹھے چند آسان مراحل میں ایف آر سی حاصل کر سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق شہری پہلے پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں ، پھر ایف آر سی سروس منتخب کرکے مطلوبہ معلومات درج کریں اور درخواست جمع کروانے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نادرا کیجانب سے عوام کیلئے بڑی سہولت، ویزا اور بائیومیٹرک تصدیق کا عمل اب اور بھی آسان

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانے اور شناختی دستاویزات کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہری ہوشیار ! نادرا کی جانب سے اہم ایڈوائزری جاری

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے نادرا کی ویب سائٹ اور ہیلپ لائن 1777 بھی دستیاب ہے۔

قبل ازیں نادرا نے بائیو میٹرک ڈیٹا کا مکمل کنٹرول صارفین کو تھما دیا ، جس کے تحت ’بلاک بائیو میٹرک ڈیٹا ایکسیس‘ کے تحت صارف کی اجازت کے بغیر تصدیق ممکن نہیں ہوسکے گی۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارف اپنے بائیو میٹرک ڈیٹا تک رسائی کو خود کنٹرول کرسکیں گے۔

editor

Related Articles