سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی نے سب کو حیران کر دیا، گولڈ مارکیٹ ہل کر رہ گئی

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی نے سب کو حیران کر دیا، گولڈ مارکیٹ ہل کر رہ گئی

عالمی منڈی میں قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے صرافہ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں پر واضح اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔

 بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 68 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی ریٹ 4480 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ عالمی سطح پر اس کمی کے اثرات فوری طور پر مقامی مارکیٹ میں بھی منتقل ہوئے اور پاکستان میں سونا مزید سستا ہو گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 6800 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5830 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 125 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 974 روپے ہو گئی ہے۔  عالمی مارکیٹ میں طلب اور ڈالر کی مضبوطی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

 سونا روایتی طور پر ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی غیر یقینی صورتحال اور معاشی بحران کے دوران بڑھ جاتی ہے۔ تاہم جب عالمی سطح پر استحکام یا ڈالر مضبوط ہو تو سرمایہ کار دیگر ذرائع میں سرمایہ منتقل کر دیتے ہیں جس سے سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوتی ہے

editor

Related Articles