امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدے کے بنیادی نکات طے پا گئے

امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدے کے بنیادی نکات طے پا گئے

امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدے کے بنیادی نکات طے پا گئے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے صدور آئندہ ملاقات میں جنوبی کوریا میں اس معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق ٹک ٹاک سے متعلق معاملات پر پیش رفت ہو چکی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات میں حتمی منظوری دیں گے۔

وزیرِ تجارت اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ چین نے امریکا کے ساتھ وسیع تر تجارتی معاہدے کی تیاری ظاہر کی ہے ان کے مطابقدونوں ممالک کے درمیان 100 فیصد ٹیرف کے معاملے پر مزید بات چیت متوقع ہے اور آخری فیصلہ دونوں صدور کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چین نے نایاب معدنیات کے برآمدی لائسنس کے نئے نظام کو فی الحال مؤخر کر دیا ہے اور امکان ہے کہ وہ دوبارہ بڑی مقدار میں امریکی سویابین خریدنا شروع کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا

بیسنٹ کا کہنا تھا کہ اگر تجارتی معاہدہ طے پا گیا تو امریکی کسانوں کے لیے یہ خوش خبری ہوگی کیونکہ چین پر کوئی نیا ٹیرف عائد نہیں کیا جائے گا۔

ادھر چینی نائب وزیراعظم نے بھی کہا کہ دونوں ممالک کو طے شدہ روڈ میپ پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کرنا چاہیے بات چیت اور مشاورت ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہےاور چین و امریکا کو ایک دوسرے کے خدشات دور کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *