بونیر میں درختوں کی کٹائی، خیبر پختونخواہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، سیکرٹری جنگلات عہدے سے فارغ، خدمات وفاق کے حوالے

بونیر میں درختوں کی کٹائی، خیبر پختونخواہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، سیکرٹری جنگلات عہدے سے فارغ، خدمات وفاق کے حوالے

خیبر پختونخوا حکومت نے بونیر میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور صوبے میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر محکمہ ماحولیات، جنگلات، وائلڈ لائف اور موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری شاہد زمان کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت شاہد زمان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، شاہد زمان کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد میں رپورٹ کرنے  کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس (PAS) کے گریڈ 20 کے افسر شاہد زمان، جو اس وقت خیبر پختونخوا میں بطور سیکرٹری ماحولیات خدمات انجام دے رہے تھے، کو نئی پوسٹنگ کے لیے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، صوبائی حکومت نے یہ اقدام جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ماحولیاتی نگرانی میں مبینہ کوتاہیوں کے باعث اٹھایا ہے۔ صوبے میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ماحولیاتی محکمے کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور سے اکیلے ملاقات! کیا عمران خان سے اجازت لی تھی ؟ سوالات اٹھنے لگے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *