سرکاری ملازمین کے لیے زبردست خوشخبری، 85 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کے لیے زبردست خوشخبری، 85 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں نمایاں اضافہ کر دیا ،  وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق کابینہ نے گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری دی ہے، جو اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں نافذ العمل ہوگی۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ برسوں میں شہری علاقوں میں کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سرکاری ملازمین کے لیے موجودہ ہاؤس رینٹ الاؤنس پر رہائش حاصل کرنا مشکل ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن سے متعلق خوشخبری

 وزارت کے مطابق آخری بار یہ الاؤنس 28 ستمبر 2021 کو اپڈیٹ کیا گیا تھا، تاہم موجودہ معاشی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اس میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سمری کو سرکولیشن کے ذریعے فوری طور پر منظور کیا تاکہ ملازمین کو اس فیصلے کا فائدہ جلد از جلد پہنچ سکے ،  اس اضافے سے قومی خزانے پر مجموعی طور پر تقریباً 12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

حکومتی فیصلے کے بعد گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کا ہاؤس رینٹ الاؤنس بڑھ جائے گا، جس سے انہیں بڑے شہروں میں رہائش کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے کسی حد تک ریلیف ملے گا۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق یہ اضافہ تمام نئی الاٹمنٹز پر لاگو ہوگا ، مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی الاٹی ذاتی وسائل سے مکان کرایہ پر لیتا ہے، تو کرایہ مالک مکان کے مطالبے کے مطابق بڑھایا جا سکے گا۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملازمین کو بہتر رہائشی سہولت فراہم کرنا اور ان کے مالی دباؤ میں کمی لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافہ

حکام کا کہنا ہے کہ نئے الاؤنسز سے وفاقی ملازمین کے رہائشی مسائل میں واضح کمی آئے گی اور وہ اپنی بنیادی ضروریات بہتر انداز میں پوری کر سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *