امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری تقریباً روک دی

امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری تقریباً روک دی

مغربی پابندیوں کے خدشات اور امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری تقریباً بند کر دی۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دسمبر کے لیے روسی خام تیل کی خریداری میں کمی کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی 5 بڑی آئل ریفائنریوں نے آئندہ ماہ کے لیے روسی تیل کے آرڈر نہیں دیے، معمول کے مطابق یہ آرڈرز موجودہ ماہ کی 10 تاریخ تک دے دیے جاتے ہیں۔

ادھر بھارت سرکاری ریفائنری ‘ آئی او سی’ نے اعلان کیا کہ وہ صرف غیر پابندی یافتہ سپلائرز سے روسی خام تیل خریدے گا۔

یاد رہے کہ روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی حکمرانوں کے جھوٹ، فالس فلیگ، عوام نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے بیانیے کا پول کھول دیا

اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں ہے، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔

امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے امریکی صدر کو روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *