ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، بوجھ عوام پر، ٹرانسپورٹرز نے بڑا فیصلہ کرلیا

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، بوجھ عوام پر، ٹرانسپورٹرز نے بڑا فیصلہ کرلیا

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث بیرون شہر سفر کرنے والے مسافروں پر اضافی مالی بوجھ پڑ گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق فیول کی قیمت میں اچانک اضافے کے بعد کرایوں میں ردوبدل ناگزیر ہو چکا تھا، جس کے نتیجے میں مختلف روٹس پر 50 سے 70 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ، بلوچستان ٹرانسپورٹرز کا مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچز کی بندش کا اعلان

نئی کرایہ فہرست کے مطابق لاہور سے بہاولپور تک کا کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے ملتان جانے والے مسافروں کے لیے کرایہ 40 روپے بڑھا دیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سے ڈیرہ غازی خان کا کرایہ 70 روپے اضافے کے بعد نئی شرح پر وصول کیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اگر فیول کی قیمتوں میں مزید ردوبدل ہوا تو کرایوں میں بھی مزید تبدیلی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ٹرانسپورٹرز کا بھی کرایوں میں 2فیصد کمی کا اعلان

دوسری جانب وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے شعبے پر اس کے براہِ راست اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ٹرانسپورٹرز کا بھی کرایوں میں 2فیصد کمی کا اعلان

عوامی حلقوں نے کرایوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فیول قیمتوں میں استحکام اور کرایوں کی نگرانی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں پر مزید بوجھ نہ پڑے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *