پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

دو سو آٹھ رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم صرف چھیانوے رنز بنا سکی،محمد نواز نے بہترین بائولنگ سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاپاکستان نے کینگروز کو ایک سو گیارہ رنزکے بڑے مارجن سے شکست دی اور تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی ۔

لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 111 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی اور تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔ یہ پاکستان کی رنز کے اعتبار سے آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ کامیابی بھی ہے۔

مہمان ٹیم کو سیریز میں مکمل وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ آسٹریلوی بلے باز اسپن جال میں پھنس کر صرف 96 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کے اسپنر محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے کیریئر بیسٹ کارکردگی دکھائی اور صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں :انڈر 19ورلڈکپ،پاکستان ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 56 اور شاداب خان نے 46 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم اسکور دیا۔  بابر اعظم نے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو میچ میں مضبوط پوزیشن میں رکھا۔ نوجوان بیٹر خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 21 رنز بنائے، جبکہ فخر زمان 10، سلمان آغا اور محمد نواز نے 5،5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی بولر بین ڈوارشیئس نے 39 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے آخری 5 اوورز میں پاکستان نے 70 رنز اسکور کیے اور فہیم اشرف نے صرف 4 گیندوں پر 10 رنز بنا کر ناقابل شکست اننگز مکمل کی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ آج ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور فخر زمان، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو میچ بھی جیت کر 0-2 کی برتری حاصل کی تھی، اور آخری میچ کی فتح کے ساتھ سیریز مکمل طور پر اپنے نام کر لی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *