اڈیالہ جیل کے نئے دبنگ جیلر کون ہیں؟

اڈیالہ جیل کے نئے دبنگ جیلر کون ہیں؟

اڈیالہ جیل میں انتظامی سطح پر اہم تبدیلی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالغفور انجم کو راولپنڈی سے فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔

جہاں وہ اب اپنی نئی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ان کے تبادلے کے ساتھ ہی نئے  سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا ہے،محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

اڈیالہ جیل کے نئے دبنگ جیلر

 اڈیالہ جیل کے نئے جیلر ساجد بیگ اس سے قبل بطور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد خدمات انجام دے رہے تھے اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔انہیں فوری طور پر اڈیالہ جیل میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ جیل کے انتظامی اور سیکیورٹی امور بلا تعطل جاری رہیں۔

 نئے جیلرساجد بیگ کی اڈیالہ جیل میں تعیناتی کو بھی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ سینٹرل جیل فیصل آباد میں بطور سپرنٹنڈنٹ ان کا دور نظم و ضبط، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے نمایاں سمجھا جاتا ہے۔

اڈیالہ جیل کو صوبے کی اہم ترین جیلوں میں شمار کیا جاتا ہےجہاں متعدد ہائی پروفائل اور حساس نوعیت کے قیدی قید ہیں۔ اس جیل کی سیکیورٹی، نظم و ضبط اور انتظامی معاملات ہمیشہ حکام کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے ہیں اسی تناظر میں نئے جیلر کی تعیناتی کو اہم فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ساجد بیگ  اڈیالہ جیل میں بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کو مزید مؤثر بنائیں گے،محکمہ جیل خانہ جات کے حکام کا کہنا ہے کہ تبادلے اور تعیناتیاں ایک معمول کا عمل ہیں، جن کا مقصد ادارے کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا اور مختلف جیلوں میں انتظامی توازن قائم رکھنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا

عبدالغفور انجم کے تبادلے کا فیصلہ معمول کی انتظامی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد مختلف جیلوں میں تجربہ کار افسران کی خدمات سے بہتر طور پر استفادہ کرنا ہے،عبدالغفور انجم نے اڈیالہ جیل میں اپنے دورِ تعیناتی کے دوران انتظامی نظم و نسق کو بہتر بنانے، سیکیورٹی انتظامات مضبوط کرنے اور جیل کے اندرونی امور کو فعال انداز میں چلانے کی کوشش کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *