عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، خام تیل مہنگا

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، خام تیل مہنگا

عالمی منڈی میں  سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ اتار چڑھاؤ عالمی سرمایہ کاروں کی بدلتی ترجیحات اور مارکیٹ کے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 4 فیصد سے زائد کم ہو گئی، سونا 5 ہزار 150 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جو اس کی 5 ہزار 594 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ بلند سطح سے نمایاں کمی ہے۔

ماہرین کے مطابق طویل عرصے تک قیمتوں میں تیزی کے بعد اس طرح کی کمی کو منافع کے حصول (Profit Taking) کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اگرچہ سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، تاہم یہ اب بھی تاریخی طور پر بلند سطح پر موجود ہے، جو عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر، ایک ہی دن میں 21 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 71 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 65.56 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عالمی طلب میں بہتری اور سپلائی سے متعلق خدشات سے جوڑا جا رہا ہے،  توانائی کے شعبے میں یہ تیزی عالمی معیشت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

مجموعی طور پر سونے اور تیل کی قیمتوں میں یہ متضاد رجحانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عالمی کموڈیٹی مارکیٹ اس وقت شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، جس پر سرمایہ کاروں کی گہری نظر برقرار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *