وفاقی حکومت کا کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے اسکولز اور کالجز کے باصلاحیت طلبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کے لیے کروم بکس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد تعلیمی نظام میں ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دینا اور طلبہ کو جدید تعلیمی ٹولز فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آن لائن وسائل اور جدید تعلیمی مواد سے مستفید ہو سکیں۔

اس سلسلے میں انٹر بورڈ کمپنی آف چیئرمین نے تمام تعلیمی بورڈز سے دوبارہ اہل طلبہ کا مکمل ڈیٹا طلب کر لیا ہے، اس سے قبل 19 جنوری کو بھی یہ ڈیٹا مانگا گیا تھا  مگر نامکمل معلومات کی وجہ سے کمیٹی نے فالو اپ لیٹر جاری کیا، بورڈز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نئے احکامات پر عمل درآمد کریں تاکہ کروم بکس کی تقسیم جلد ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں :مفت لیپ ٹاپ کے حصول کے خواہشمند طلبہ کے لیے خوشخبری

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف طلبہ کے لیے ڈیجیٹل لرننگ کے مواقع بڑھیں گے بلکہ مجموعی تعلیمی معیار میں بھی بہتری آئے گی،کروم بکس کے ذریعے طلبہ آن لائن کلاسز، تحقیق  اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت کے ساتھ حصہ لے سکیں گے  جس سے انہیں عالمی تعلیمی معیار کے مطابق تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ پروگرام 2026 کے فیز 2 کا آغاز بھی کر دیا ہے، جس میں اب پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اس اقدام سے پروگرام مزید جامع اور سب کے لیے قابل رسائی بن گیا ہے  اور یہ تعلیمی معیار کو بڑھانے میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

یہ دونوں اقدامات حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی استعداد کار بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں  جو پاکستان کے تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *