پاکستان چاول کی عالمی منڈی میں تیسری بڑی طاقت بن گیا

پاکستان چاول کی عالمی منڈی میں تیسری بڑی طاقت بن گیا

پاکستان چاول کی عالمی منڈی میں تیسری بڑی طاقت بن گیاپاکستان نے زرعی برآمدات کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں چاول کی عالمی تجارت میں اس کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

تازہ بین الاقوامی جائزوں کے مطابق پاکستان اس وقت دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2025 کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی طور پر برآمدات میں 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ باسمتی چاول کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد غیر معمولی ترقی سامنے آئی۔.

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے بھارت کو باسمتی چاول کی عالمی مارکیٹ میں شکست دے دی

باسمتی چاول، جو اپنی خوشبو اور معیار کی وجہ سے عالمی سطح پر خاص پہچان رکھتا ہے، ایک بار پھر پاکستان کی برآمدی کامیابی کا مرکز بن گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے صرف ایک ماہ کے دوران تقریباً 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول عالمی منڈیوں کو فراہم کیا، جس کے نتیجے میں ملک عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

پاکستانی چاول کی سب سے زیادہ مانگ متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ میں دیکھی گئی، جہاں معیار اور قیمت کے توازن کی وجہ سے خریداروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق چاول کی برآمدات میں مسلسل اضافہ نہ صرف زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بہتری کا باعث بنے گا بلکہ کسانوں کی آمدن میں اضافے اور زرعی شعبے کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

تاہم ماہرین نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ حکومت کو لاجسٹکس، ذخیرہ اندوزی اور پالیسی استحکام پر توجہ دینا ہوگی تاکہ یہ رفتار برقرار رکھی جا سکے۔
مجموعی طور پر پاکستانی چاول کی بڑھتی ہوئی عالمی پذیرائی ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے اور آنے والے مہینوں میں برآمدات میں مزید اضافے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *