چائے کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

چائے کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

چائے ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول مشروب ہے اور روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے کے فوراً بعد چائے پینا آپ کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے!

صبح کی چائے، لنچ کے بعد یا شام کی چائے روزمرہ کا حصہ بن چکی ہے، لیکن حالیہ طبی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد چائے پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ  چائے میں موجود کیفین اور ٹینن غذائی اجزاء کے جذب میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بدہضمی، معدے میں درد اور تیزابیت جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

 اس کے علاوہ، چائے میں موجود فاسفورک ایسڈ ہڈیوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے اور کیفین کے زیادہ استعمال سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق، زیادہ چائے یا کافی پینے سے موٹاپا اور ذیابیطس کے خطرات بڑھ سکتے ہیں،  خاص طور پر کھانے کے فوراً بعد چائے پینے سے خون میں شکر کی سطح بڑھ سکتی ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صارفین کا انتظار ختم! واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ چائے یا کافی کم از کم 30 سے 45 منٹ بعد کھانے کے بعد پی جائے تاکہ غذائی اجزاء کا جذب بہتر ہو اور معدے پر دباؤ نہ پڑے۔ اس کے علاوہ، چینی کے بغیر چائے پینا زیادہ مفید ہے اور سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کرنا بھی صحت کے لیے ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کے شوقین افراد کو یہ عادت تبدیل کرنی چاہیے تاکہ معدے، ہڈیوں اور بلڈ شوگر کی صحت محفوظ رہے، روزمرہ کی عادات میں معمولی تبدیلیاں جیسے کھانے کے فوراً بعد چائے سے گریز، لمبے عرصے میں صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔

چائے کو محتاط طریقے سے استعمال کرنا نہ صرف معدے کی صحت کو بہتر بناتا ہے بلکہ بلڈ پریشر، ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرات کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس لیے اسے ہمیشہ سوچ سمجھ کر استعمال کرنا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *