فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آئی ایم سی ٹی سی کے سیکر ٹری جنرل کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آئی ایم سی ٹی سی کے سیکر ٹری جنرل کی ملاقات

اسلامی فوجی انسدادِ دہشت گردی اتحاد (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  سے ملاقات کی

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں خاص طور پر علاقائی سلامتی کی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون  کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ اس ضمن میں رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون، انٹیلی جنس کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کو کلیدی اہمیت دی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی فوجی انسدادِ دہشت گردی اتحاد کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایم سی ٹی سی اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ اور منظم و مربوط انسدادِ دہشت گردی اقدامات کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے اتحاد کی کوششوں کو علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

اس موقع پر میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے تجربات دیگر ممالک کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ امن، استحکام اور علاقائی سلامتی کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ مشترکہ اہداف کے حصول میں مؤثر پیش رفت ممکن ہو سکے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ آئی ایم سی ٹی سی کی ٹیم 2 سے 6 فروری 2026 تک پاکستان کے دورے پر ہے۔ اس دورے کے دوران ٹیم نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں ایک ہفتے پر مشتمل تربیتی پروگرام منعقد کرے گی، جس کا موضوع “انتہا پسند عناصر کی دوبارہ سماجی شمولیت اور بحالی” ہے۔ اس تربیتی سرگرمی کا مقصد متعلقہ شعبے میں فہم و آگاہی اور عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *