عمران خان تنہائیوں کی نذر،پی ٹی آئی کی سیاست اب احتجاج کے بجائے مفاد کے گرد گھوم رہی ہے،اظہر جاوید

عمران خان تنہائیوں کی نذر،پی ٹی آئی کی سیاست اب احتجاج کے بجائے مفاد کے گرد گھوم رہی ہے،اظہر جاوید

سینئر صحافی معروف تجزیہ کار اظہر جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات نہ صرف خوشگوار رہی بلکہ اس نے ملکی سیاست میں بدلتے ہوئے رجحانات کو بھی واضح کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وفاقی حکومت کے آئینی اور سیاسی مینڈیٹ کو تسلیم کیا گیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا نام تک زیرِ بحث نہیں آیا۔
اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست اب احتجاج کے بجائے مفاد کے گرد گھوم رہی ہے

ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے وفاق کے ساتھ تعاون کا پیغام دراصل اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ صوبے کی ترقی مرکز کے ساتھ بہتر تعلقات کے بغیر ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی آٹھ فروری کی کال کے پیچھے نومئی کی طرح کا ماڈل تیار کیا جارہا ہے،اظہر جاوید کا انکشاف

پی ٹی آئی کے اندر سے ہی ایسے اشارے مل رہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان بتدریج سیاسی طور پر تنہا ہوتے جا رہے ہیں ان نے اپنے ہی انہیں چھوڑتے نظر آرہے ہیں ۔

وزیر اعظم اور سہیل آفریدی کی یہ ملاقات اس بات کی بھی علامت ہے کہ آنے والے دنوں میں مرکز اور خیبر پختونخوا کے تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے، جس کے اثرات قومی سیاست پر بھی مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *