ہونڈا نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

ہونڈا نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

ہونڈا پاکستان نے نئے سال کے آغاز پر گاڑیوں کے شوقین افراد کو خوشخبری سنائی ہے، کمپنی نے ہونڈا سِوک 2026 کے فیس لفٹ ماڈلز کی باضابطہ تعارفی قیمتیں اعلان کر دی ہیں، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

چند روز قبل ہونڈا نے سِوک کے معمولی فیس لفٹ ورژن کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جس میں تمام ویریئنٹس میں ہونڈا سینسنگ کو اسٹینڈرڈ فیچر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ گاڑی کے فرنٹ گرِل اور دیگر کئی ڈیزائن عناصر میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ ماڈل کو زیادہ جدید اور دلکش بنایا جا سکے۔

نئی تعارفی قیمتیں

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ قیمتوں کے مطابق ہونڈا سِوک فیس لفٹ کے مختلف ماڈلز کی تعارفی ایکس فیکٹری قیمتیں درج ذیل ہیں۔

ہونڈا سِوک اسٹینڈرڈ: 84,99,000 روپے ، ہونڈا سِوک اورئیل: 88,34,000 روپے اور ہونڈا سِوک آر ایس 1,01,00,000 روپے رکھی گئی ہے ۔

ہونڈا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ قیمتیں تعارفی نوعیت کی ہیں اور محدود مدت کے لیے جاری رہیں گی ، آئندہ چند مہینوں میں قیمتوں میں تبدیلی یا اضافہ ہونے کا امکان موجود ہے، لہذا خریداروں کو جلد فیصلے کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معروف برینڈ نے حیران کن فیچرز سے لیس نئی گاڑی متعارف کروادی

گاڑیوں کے شوقین افراد اور آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق ہونڈا سِوک کا فیس لفٹ ورژن مقبول ماڈل ہونے کی وجہ سے پاکستان میں خریداری کے لیے کافی دلچسپی پیدا کرے گا،  جدید فیچرز اور اسٹائلش ڈیزائن کے ساتھ یہ گاڑی نوجوان اور کاروباری طبقے کے لیے بھی پرکشش ثابت ہوگی۔

ہونڈا پاکستان کے مطابق نئے ماڈلز میں ٹیکنالوجی اور حفاظت کے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جس سے صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ حاصل ہوگا۔ مارکیٹ میں اس کی مقبولیت آنے والے مہینوں میں مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *