برتھ سرٹیفکیٹ کیلئے اب یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں، گھر بیٹھے حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

برتھ سرٹیفکیٹ کیلئے اب یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں، گھر بیٹھے حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک نئی اور سہل سہولت متعارف کروائی ہے، جس کے تحت اب والدین اپنے بچوں کے پیدائشی اندراج اور برتھ سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے لمبے چکر اور غیر ضروری انتظار سے بچانا اور رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ تیز اور مؤثر بنانا ہے۔

نادرا کے مطابق، اب پیدائش کی رجسٹریشن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے، شہری ایپ پر اپنی تفصیلات درج کر کے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جس سے یونین کونسل جانے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے،  یہ سہولت والدین کے لیے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ قانونی رجسٹریشن کے عمل کو بھی آسان اور محفوظ بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نادراکا شہریوں کیلئے بڑا اقدام، ایک اور اہم سہولت متعارف کروا دی

اس وقت یہ سہولت پورے پنجاب کے اضلاع میں دستیاب ہے جبکہ سندھ میں کراچی ایسٹ، کراچی سینٹرل، نوشہروفیروز، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈوالہیار اور ٹنڈو محمد خان میں بھی شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بلوچستان میں فی الحال یہ سروس صرف ضلع کوئٹہ تک محدود ہے، تاہم نادرا نے ملک کے دیگر حصوں میں اس سہولت کو جلد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ اس جدید اقدام کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو صارف دوست بنانا ہے تاکہ ہر شہری آسانی سے اپنے بچوں کا پیدائشی اندراج کروا سکے، تکنیکی ٹیم اس سہولت کے دائرے کو پورے ملک تک بڑھانے پر کام کر رہی ہے، تاکہ شہری بلا جھجک اور فوری اپنی معلومات آن لائن جمع کروا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : گاڑی خریدنے والوں کو نادرا نے بڑی خوشخبری سنادی

اس جدید نظام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ پیدائش کے قانونی اندراج میں شفافیت اور آسانی بھی آئے گی، اور شہری اب گھر بیٹھے اپنے بچوں کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *