گل پلازہ میں آپریشن جاری،پاک فوج کی جانب سے بھر پور مدد فراہم کی جارہی ہے

گل پلازہ میں آپریشن جاری،پاک فوج کی جانب سے بھر پور مدد فراہم کی جارہی ہے

کراچی کے گل پلازہ میں گزشتہ شب لگنے والی آگ کے بعد ریسکیو اور فائرفائٹنگ آپریشن تاحال جاری ہے۔ پاک فوج اور فرنٹیئر ورکز آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او) کی بھاری مشینری اور تربیت یافتہ دستے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ آگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے اور زخمیوں اور متاثرین کو محفوظ نکالا جا سکے۔ اسپیشل انجینئرنگ ٹیم بھی امدادی کارروائی میں حصہ  لے رہی ہے۔

پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں بھرپور مدد فراہم کی جا رہی ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ رات لگنے والی آگ سے اب تک چھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد دکانیں اور کاروباری مراکز بھی جل کر تباہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی، ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی،3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

 ادھرصدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کیا اور گل پلازہ میں جاری ریسکیو اور فائرفائٹنگ آپریشن کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سول ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سندھ حکومت کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی اور کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ افراد اور ریسکیو ٹیموں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں اور مختلف شہروں سے فائر بریگیڈ اور امدادی ادارے بھی موقع پر پہنچ کر کارروائی میں شریک ہیں۔ سیکیورٹی اور ہنگامی انتظامات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے حکومت سندھ اور وفاقی ادارے تعاون کر رہے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *