سینئر سیاستدن اور ممبر پارلیمنٹ شیر افضل مروت نے دعویٰ کی ہے کہ وہ جلد کے پی میں گزشتہ 10 برسوں سے تعینات ایک سینئر بیوروکریٹ کی ریکارڈ ساز اربوں روپے کی کرپشن کے حقائق سامنے لائیں گے جن پر بڑے بڑے مافیا بھی رشک کریں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان اوررکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہت جلد مکمل حقائق کیساتھ خیبر پختونخوا حکومت کی ایک ریکارڈ توڑ کرپشن کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں ۔
شیر افضل مروت نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ کے پی میں تعینات ایک سینئر بیوروکریٹ نے گزشتہ دس برسوں میں کرپشن کے وہ ریکارڈ توڑے ہیں جن پر بڑے بڑے مافیا بھی رشک کریں۔ انہوں نے کہا کہ متذکرہ بیوروکریٹ ہزارہا ارب روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور اس تمام ریکارڈ ساز کرپشن پر نظام مکمل خاموش ہے۔
ایکس پر جاری اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ ایک سال قبل، مبینہ طور پر متزکرہ بیوروکریٹ نے اپنے فرنٹ مین “اسامہ” کے ذریعے مہمند میں نیف رائٹ کی ایک وسیع کان ڈی آئی خان کی ایک خاتون سے زبردستی چھین لی اور آج صورتِ حال یہ ہے کہ اس کان سے کنی کا ایک ٹرک—ایک ارب روپے مالیت کا ہے اور کان کنی کے حوالے سے یہ کان نہیں، اے ٹی ایم مشین بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں: فیاض الحسن چوہان نے خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا سکینڈل بے نقاب کردیا

