پاکستان اور کرغزستان کے درمیان طے پانے والے اہم معاہدے

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان طے پانے والے اہم معاہدے

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ’معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں‘ کے اہم تبادلوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، کرغیز صدر صادر ژاپاروف کےدورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کےدرمیان اہم معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کے لیے کرغزستان کو پاکستانی بندرگاہیں دینے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کرغزستان کے صدر ’صادر ژپاروف‘ اور وزیراعظم پاکستان ’میاں شہباز شریف‘ نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے وفود وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

بشکیک اور اسلام آباد کو ’جڑواں شہر‘ قرار دینے کا معاہدہ

تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر صادر ژپاروف کے درمیان ایک نمایاں معاہدہ یہ طے پایا کہ ’پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کو جڑواں شہر قرار دیا جائے‘۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں شہروں کے درمیان شہری انتظام، ترقیاتی منصوبوں اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

کان کنی، جیوسائنسز، سیاحت اور توانائی میں تعاون کی یادداشتیں

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ’کان کنی اور جیوسائنسز‘ کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا، جس سے معدنیات، قدرتی وسائل اور سائنسی تحقیق کے شعبوں میں شراکت داری مضبوط ہوگی۔

مزید پڑھیں:اسلامی یکجہتی کھیل ریاض 2025: پاکستانی کھلاڑی عروشہ سعید نے تاریخ رقم کر دی

اسی طرح ’سیاحت اور توانائی‘ کے شعبے میں بھی اہم مفاہمتی یادداشتیں دستخط کی گئیں۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں توانائی کے اشتراک، قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں اور سیاحت کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

ڈپلومیٹک اکیڈمیز کے درمیان تعاون

تقریب میں ’پاکستان فارن سروسز اکیڈمی‘ اور ’کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی‘ کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ ’اسحاق ڈار‘ اور کرغز وزیر خارجہ نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی افسران کو مشترکہ تربیتی پروگراموں، ورکشاپس اور مطالعاتی دوروں میں شرکت کی سہولت ملے گی۔

ثقافت، نوجوانوں اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ’سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے‘ اور ’ثقافتی تعاون‘ کے معاہدے بھی کیے گئے۔ وزارت قانون و انصاف اور کرغزستان کی وزارتِ انصاف نے متعلقہ یادداشتوں کا تبادلہ کیا۔

مزید برآں ’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘ اور ’کرغز وزارت ثقافت، اطلاعات، کھیل و امور نوجوانان‘ کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس کے ذریعے نوجوانوں کے پروگرامز، اسپورٹس ایکسیچینج، کلچرل ایونٹس اور باہمی تربیتی مواقع کو ترقی دی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *