اسلامی یکجہتی کھیل ریاض 2025: پاکستانی کھلاڑی عروشہ سعید نے تاریخ رقم کر دی

اسلامی یکجہتی کھیل ریاض 2025:  پاکستانی کھلاڑی عروشہ سعید نے تاریخ رقم کر دی

سعودی عرب کےدارلحکومت ریاض میں جاری اسلامی یکجہتی کھیل 2025 میں پاکستان کی جانب سے شرکت کرنے والی عروشہ سعید نے کُراش (Kurash) کے ویمنز 57 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عروسہ سعید نے سخت مقابلوں کے بعد ایران کی تاہرہ آذرپییف کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا، جب کہ طلائی تمغہ کرغزستان کی بیگائی بیشینالی اور چاندی کا تمغہ ازبکستان کی فاطمہ کودیرووا نے حاصل کیا۔

تقریبِ انعامات میں مختلف اسلامی ممالک کے نمائندے، سعودی حکام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ عروشہ سعید کی یہ کامیابی پاکستانی خواتین ایتھلیٹس کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے، جو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا پرچم سربلند کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے اور سعودی عرب کی ریاض ایئر کے مابین اہم اور تاریخی معاہدہ

سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی کھیل” ریاض 2025” کا آغاز 7 نومبر سےہوگا۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے شریک اتھلیٹس کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔

دارالحکومت ریاض میں اسلامی یکجہتی کھیلوں 2025 کے سلسلے میں شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ حکام، کھلاڑیوں اور بین الاقوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

editor

Related Articles