لودھراں میں بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ،مریم نواز نےڈ ی سی کوہٹادیا

لودھراں میں بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ،مریم نواز نےڈ ی سی کوہٹادیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لودھراں میں ایک بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر شدید غصہ اور تشویش کا اظہار کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا۔وزیر اعلیٰ نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ کسی معصوم کی جان سرکاری افسران کی غفلت کی وجہ سے ضائع نہیں ہونے دی جائے گی۔

مریم نواز نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ شہر بھر میں موجود کھلے مین ہولز اور دیگر خطرناک مقامات کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے المناک حادثات دوبارہ نہ ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کو نظرانداز کرنا ناقابل قبول ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی میں موت کے کنوے، 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر لاپتا، شہریوں کا شدید احتجاج

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی دو ایسے واقعات پیش آئے تھے جن میں بچے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوئے تھے ، جس سے شہریوں میں شدید تشویش پیدا ہوئی تھی،ان واقعات نے ملک بھر میں مین ہولز اور دیگر خطرناک مقامات کی حفاظتی صورتحال پر سوالات اٹھا د ئیے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایسی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور صوبے میں ہر بچے کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور شہری علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ مستقبل میں انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ واقعے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور عوامی تحفظ کے لیے اقدامات تیز رفتار طریقے سے مکمل کیے جائیں گے۔کراچی میں گزشتہ دن بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش کئی گھنٹوں بعد ملی تھی اور شہریوں نے اس حوالے سے احتجاج بھی کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *