اٹلی نے پاکستانی شہریوں کے لیے نوکریوں میں باضابطہ کوٹہ مختص کر دیا ہے، جس کے بعد اٹلی پاکستانی ورک فورس کو کوٹہ دینے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔
وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کے مطابق اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کے لیے مجموعی طور پر ساڑھے دس ہزار نوکریوں کا کوٹہ فراہم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت ہر سال 3,500 پاکستانی شہری روزگار کے لیے اٹلی جا سکیں گے، جن میں 1,500 سیزنل جبکہ 2,000 نان سیزنل کوٹے پر ہوں گے۔ یہ مواقع شپ بریکنگ، زراعت اور ہیلتھ کیئر سمیت مختلف شعبوں میں فراہم کیے گئے ہیں۔
مزید جانیئے: برطانیہ میں پاکستانی طلبا کے داخلوں پر پابندی؛ تعلیمی ویزے بند کرنے کا عندیہ

