ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 5,500 روپے سستا

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 5,500 روپے سستا

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ساڑھے پانچ ہزار سستا ہوگیا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن (APJAA) کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، جو 4,715 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہو کر 4,478 ڈالر فی اونس رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی اونچی اڑان، ملک میں 10 گرام کا بھاؤ پہلی بار 4 لاکھ روپے تک پہنچ گیا

 تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور بین الاقوامی اقتصادی حالات ہیں، جن کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد لوگ طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے سونا خریدنے کے حوالے سے متحرک ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ ایک محفوظ اور روایتی سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سونا ہوا مہنگا ! فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles