پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئی بلند ترین سطح قائم کر دی ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کا 174,400 پوائنٹس کی سطح عبور کرنا ایک تاریخی کامیابی اور نیا ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی
خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے جنوری 2025 سے اب تک امریکی ڈالر کے لحاظ سے 50 فیصد منافع فراہم کیا ہے، جو نہ صرف ملکی بلکہ علاقائی سطح پر بھی ایک نمایاں کارکردگی ہے۔ ان کے مطابق اس شاندار پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں شامل ہو چکی ہے۔
Another milestone for Pakistan’s equity market!
The KSE-100 Index has crossed 174,400 points, marking yet another record high.
Since Jan 2025, the PSX has delivered 50%+ returns in US dollar terms, making it one of the best markets in Asia, with 2025 being another year of…
— Khurram Schehzad (@kschehzad) December 29, 2025

