وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی جہاں دولھا اور دلہن کے خاندانوں اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جنید صفدر نے مہندی کی تقریب میں گہرے نیوی بلیو رنگ کا روایتی کرتا زیب تن کیا، کرتے پر سنہری بٹن اور سادہ کٹ نے شاہانہ تاثر دیا اور لباس کے ساتھ سنہری، براؤن شال کو روایتی انداز میں کندھے پر ڈالا گیا۔
جنید صفدر کی شال کا ریشمی تاثر مہندی کی تقریب کے رنگوں سے ہم آہنگ نظر آیا، نیوی بلیو اور سنہری امتزاج نے کلاسک ویڈنگ پیلیٹ کو اجاگر کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کی مہندی کی تقریب جاتی عمرہ میں جاری ہیں، یامہندی کی تقریب میں شریف فیملی اور شیخ روحیل اصغر فیملی کے افراد و عزیز و اقارب شریک ہیں۔
مزید پڑھیں: جنید صفدر کی دوسری ’شادی کا کارڈ‘ سامنے آگیا

