بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی سہولت متعارف

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی سہولت متعارف

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی شہریوں سہولت متعارف کراتے ہوئےموبائل سم بلاک ہونے کے مسئلے سے بچانے کے لیے اہم اقدامات متعارف کرا دیے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ پاکستانی جو تعلیم، روزگار یا دیگر وجوہات کی بنا پر طویل عرصے تک بیرونِ ملک مقیم رہتے ہیں، اپنی موبائل سم اور ٹیلی کام سہولیات سے محروم نہ ہوں۔

پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق ادارہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بلاتعطل ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہےاسی عزم کے تحت ایسے طر یقہ کار متعارف کروائے گئے ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنے بیرونِ ملک قیام

یہ بھی پڑھیں :بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیےبڑی خوشخبری

کے دوران اپنی سم کو غیر فعال یا بلاک ہونے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں،ماضی میں یہ شکایات سامنے آتی رہی ہیں کہ طویل عرصے تک سم استعمال نہ ہونے کی وجہ سے سروس معطل ہو جاتی ہے، جس سے صارفین کو پاکستان میں اہلِ خانہ اور دیگر ضروری رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ جو صارفین مخصوص مدت کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، وہ اپنے متعلقہ موبائل سروس فراہم کنندہ کو پیشگی اطلاع دے سکتے ہیں،اگر اس سہولت کے لیے کوئی فیس یا چارجز مقرر ہوں تو ان کی ادائیگی کے بعد صارف اپنی سم کو فعال حالت میں برقرار رکھ سکتے ہیں، چاہے وہ ملک سے باہر ہی کیوں نہ ہوں۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اس سے نہ صرف پاکستان میں موجود اہلِ خانہ اور دوستوں سے رابطہ آسان رہتا ہے بلکہ بینکنگ، آن لائن تصدیق اور دیگر اہم ڈیجیٹل سروسز تک مسلسل رسائی بھی ممکن ہوتی ہے۔

پی ٹی اے نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے قیام کے دوران اپنی سم کی حیثیت سے متعلق باخبر رہیں، سروس فراہم کنندہ سے بروقت رابطہ کریں اور سم بلاک ہونے یا معطل ہونے سے بچنے کے لیے دستیاب سہولیات سے فائدہ اٹھائیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *