کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے امن وامان خراب کرنے کیلئے 8 فروری کو احتجاج کی کال دی ہے۔
پی ٹی آئی نے امن وامان خراب کرنے کیلئے 8 فروری کو یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے اور ساتھ میں پہیہ جام ،تو سب کو یہ چیز بتانا ضروری ہے کہ یہ احتجاج ہو کیوں رہا ہے ، اس احتجاج کا مقصد ہی یہی کہ انہوں نے پہیہ جام کرنا ہے ، ہمیشہ ان کا وطیرہ رہا ہے کہ ملک کا پہیہ جام کیا جائے ، ان کی ہسٹری رہی ہے اور 8 فروری کو جو ان کے حالات ہیں تو سندھ میں کوئی پہیہ جام نہیں ہوگا ، پنجاب میں کوئی شٹر ڈاؤن نہیں ہوگی ہڑتال نہیں ہوگی، بلوچستان میں ایسا کچھ نہیں ہونیوالا اور اسلام آباد ، راولپنڈی سیل ہیں اور وہان انکی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت ہے ، انکی سرکار ہے اور سرکاری وسائل ہیں ، سرکاری مشینری کا استعمال کیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ سڑک بند کریں گے ریل کی پٹریاں ، موٹروے بند کریں گے تو اس کی اجازت بالکل نہیں ہوگی۔
اختیار ولی نے کہا کہ ہم اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اب اگر ملک کو جام کرنے کی کوشش کی گئی تو نتائج مختلف ہوں گے۔
🚨🚨پی ٹی آئی نے امن وامان خراب کرنے کیلئے 8 فروری کو احتجاج کی کال دی ہے، اب اگر ملک کو جام کرنے کی کوشش کی گئی تو نتائج مختلف ہوں گے، کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی خان@ikhtiarwali pic.twitter.com/hVSBDFsYes
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) January 24, 2026

