دنیا کے ٹاپ سیڈڈ بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید آلودگی کی وجہ سے انڈیا اوپن ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر 3 آندرے اینٹنسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے دہلی میں ہوا کے انتہائی خراب معیار کی وجہ سے ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈینش کھلاڑی نے مزید بتایا کہ حصہ نہ لینے کی وجہ سے بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے ان پر 5000 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
آندرے اینٹنسن نے ایک سوئٹزرلینڈ کی ایئر کوالٹی مانٹرنگ کمپنی آئی کیو ایئر کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں بدھ کے روز دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 348 بتایا گیا تھا، جس کو ’انتہائی خراب‘ قرار دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایئر انڈیا نے ایک بار پھر سینکڑوں مسافروں کی جان خطرے میں ڈال دی

