آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کون بنا؟ نام سامنے آ گیا

آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کون بنا؟ نام سامنے آ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو شاندار کارکردگی پر دسمبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا ہے۔ مچل اسٹارک کو یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں نمایاں پرفارمنس کی بنیاد پر دیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد امیدواروں میں ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی بھی شامل تھے۔ تاہم مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ سے دیگر امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جسٹن گریوز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 56.60 کی اوسط سے مجموعی طور پر 283 رنز اسکور کیے، جبکہ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 15.43 کی اوسط سے 23 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب مچل اسٹارک نے ایشیز سیریز کے تین میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں اور انگلش بیٹنگ لائن کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز 4-1 سے اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کنفرم، 3 ٹی20 میچز سیریز کا شیڈول اور وینیو جاری

ایوارڈ حاصل کرنے پر مچل اسٹارک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے حالیہ برسوں میں مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مچل اسٹارک کو ایشیز سیریز میں غیر معمولی کارکردگی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔

Related Articles