معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں پاک افواج کے ساتھ والہانہ محبت اور یکجہتی کے اظہار کے لیے بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔
اوجھا کیمپس میں مرکزی ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نازلی حسین نے کی، جبکہ اس موقع پر اساتذہ، ڈاکٹرز، طلبہ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور غیر تدریسی عملے کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران ’ پاک فوج زندہ باد‘ اور ’پاکستان پائندہ باد‘ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نازلی حسین نے کہا کہ “معرکۂ حق کی کامیابی پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جس نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔”