اٹک، جنڈ کے رہائشی بہادر شہری لیاقت نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا

اٹک، جنڈ کے رہائشی بہادر شہری لیاقت نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل، کوہاٹ کے قریب ایک بہادر شہری نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو ایک بڑے دہشت گرد حملے سے بچا لیا۔

جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کے قریب ایک مشتبہ شخص جو کہ ایک خارجی دہشت گرد تھا، کھیتوں کے راستے بڑھ رہا تھا۔ اس دوران ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں منکور کے رہائشی لیاقت نے اس مشتبہ شخص کو روکا اور اس کی شناخت پوچھی۔

مشتبہ شخص نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں بہادر شہری لیاقت موقع پر شہید ہو گئے جبکہ حملہ آور بھی جہنم واصل ہو گیا۔

شہید لیاقت پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم تھے اور انہوں نے اپنی بہادری سے نہ صرف حساس چیک پوسٹ بلکہ ارد گرد موجود متعدد قیمتی جانوں کو بھی بچا لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد کا مقصد بین الصوبائی علاقے میں واقع حساس چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا لیکن لیاقت کی بروقت کارروائی نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔

اس واقعہ کے بعد واضح ہوتا ہے کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں خوارج شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن افواج، پولیس اور بہادر عوام ان کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خوارج پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے شکست کے بعد شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، عطاء تارڑ

Related Articles