امریکی میڈیا نے علاقائی سفارتکاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران امریکا سے ہونے والے جوہری مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کرنا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے سفارتکار وں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مذاکرات میں مختلف موضوعات جیسے کہ بیلسٹک میزائل اور خطے میں ایران کے پراکسیز کی سرگرمیوں کو شامل کرنا چاہتا ہے جبکہ ایران مذاکرات میں صرف جوہری بات چیت پر توجہ چاہتا ہے، ایران علاقائی ممالک کی براہِ راست شرکت کا خواہش مند بھی نہیں ہے۔
ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کےساتھ رواں ہفتے ہونے والی بات چیت طے شدہ وقت کےمطابق ہوگی۔ دوسری جانب ترجمان ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقام اور وقت کوئی پیچیدہ معاملات نہیں، امریکاکے ساتھ مذاکرات کےمقام کےحوالے سے مشاورت جاری ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ترکیے، عمان اور خطے کےکئی دیگر ممالک نے مذاکرات کی میزبانی کےلیے آمادگی ظاہرکی ہے۔
مزید جانیئے: امریکی بحری فوج نے بحیرۂ عرب کے قریب پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا

