بدھ یا جمعرات ؟پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ فلکیاتی اعداد و شمار سامنے آگئے

بدھ یا جمعرات ؟پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ فلکیاتی اعداد و شمار سامنے آگئے

پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا پہلا روزہ جمعرات  19 فروری 2026 کو متوقع ہے۔

فلکیات کے ماہرین کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری 2026 کی شام نظر آنے کے امکانات ہیں۔ 29 شعبان 1447 ہجری بروز بدھ چاند دیکھے جانے کے بعد یکم رمضان 19 فروری کو شروع ہوگا۔

فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوئی  اور 18 فروری کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ سے زائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :انڈونیشیا سمیت متعدد ممالک میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق ہے، جس کی وجہ سے چاند آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گاملک کے بیشتر

حصوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جو چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا۔

 یاد رہے کہ پاکستان میں چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *